عدالتی نظام کو دور جدید سے ہم آہنگ بنانے کیلئے پبلک پراسکیوٹرزمیں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے

عدالتی نظام کو دور جدید سے ہم آہنگ بنانے کیلئے پبلک پراسکیوٹرزمیں لیپ ٹاپ ...

لاہور(نامہ نگار)عدالتی نظام کو دور جدید سے ہم آہنگ بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹرملک اظہر حسین نے پراسیکیوٹرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے، لیپ ٹاپ دینے کی تقریب سیشن کورٹ پراسکیوٹرآفس میں منعقد ہوئی ۔صوبائی حکومت کی جانب سے عدالتی نظام کومربوط بنانے اورشہریوں کو انصاف کی فوری فراہمی کے لئے اقدامات پر عمل درآمد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پراسیکیوٹرآفس سیشن کورٹ میں پراسیکیوٹرز کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹرملک اظہر حسین نے 44پراسیکوٹرز میں فرداً فرداً لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ملک اظہر حسین نے پراسکیوٹرز کو ہدایت کی کہ وہ محنت اور لگن سے کام کریں۔ڈسٹرکٹ پراسکیوٹرآفیس میں عاطف وڑائچ ،جاوید بھٹی،سید منتظربخاری، اویس ظفر،الطاف اسحاق،نصیراحمد،صدف امین اور بینش ظاہرہ سمیت 44پراسکیوٹروں نے لیپ ٹاپ وصول کئے۔ پراسکیوٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے انہیں لیپ ٹاپ فراہم کیا جانا اچھا اقدام ہے، اس سے ضلعی سطح کا تمام ریکارڈ ایک جگہ موجود رہے گا اور کام میں بھی آسانی ہوگی جبکہ ججزکو بھی سہولت میسر آئے گی۔

عدالتی نظام

مزید : صفحہ آخر