ہائیکورٹ کاسکیورٹی اینڈایکسچینج کمیشن پاکستان کولیگل ایڈوائزرمقررنہ کرنیوالی 8444کمپنیزکیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

ہائیکورٹ کاسکیورٹی اینڈایکسچینج کمیشن پاکستان کولیگل ایڈوائزرمقررنہ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے سکیورٹی اینڈایکسچینج کمیشن پاکستان کولیگل ایڈوائزرمقررنہ کرنیوالی8ہزار444کمپنیز کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیاجبکہ فاضل عدالت نے تین سے زائد لیگل ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلاء کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔مسٹر جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں درخواست گزار پنجاب بار کونسل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب میں20ہزار278کمپنیزرجسٹرڈہیں جن میں سے 8ہزار444 نے ابھی تک لیگل ایڈوائزر مقررنہیں کئے ہیں۔لہذا تمام کمپنیز قانون کے مطابق لیگل ایڈوائزر مقررکریں جبکہ بعض سینئر وکلاء کے پاس تین سے زائد کمپنیز کی لیگل ایڈوائزر شپ ہے انہیں کم کرکے مستحق وکلاکودیا جائے جس پرمسٹر جسٹس منصور علی شاہ نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کو لیگل ایڈوائزر مقرر نہ کرنے والی8ہزار444کمپنیزکے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیاجبکہ فاضل عدالت نے تین سے زائد ایڈوائزریز رکھنے والے وکلاء کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔

سکیورٹی اینڈایکسچینج

مزید : صفحہ آخر