شہباز شریف کا لیہ میں کھلے مین ہول میں گر کر2افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نو ٹس
لاہور(پ ر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عالم چوک لیہ میں کھلے مین ہول میں گر کر2افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نو ٹس لیتے ہوئے ڈی سی او لیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔