حکومت اگر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں نہیں رکھنا چاہتی تو نہ رکھے،شفقت محمود

حکومت اگر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں نہیں رکھنا چاہتی تو نہ رکھے،شفقت محمود

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہم ٹکراؤ کی سیاست نہیں چاہتے‘ حکومت اگر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں نہیں رکھنا چاہتی تو نہ رکھے‘ پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے‘ افتخار چوہدری پہلے سرکاری عہدے پر فائز اب سیاست میں بھی آکر دیکھ لیں یہ دو مختلف چیزیں ہیں۔ منگل کوپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رکن اسمبلی شفقت محمود نے کہا کہ حکومت اگر پی ٹی آئی کو حکومت میں نہیں دیکھنا چاہتی تو نہ رکھے ڈی سیٹ کردے حکومت نے جو کرنا ہے آج کرے اب اگر معمول کی سیاست ہورہی ہے تو اسے چلنے دیا جائے پی ٹی آئی ٹکراؤ کی سیاست تحریک انصاف نہیں ہوتی تحریک التواء کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو جو کچھ کرنا چاہتا ہے کرلے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا ۔

شفقت محمود

مزید : صفحہ آخر