قومی اداروں کی بحالی کیلئے انتظامی اصلاحات لاناہوں گی،خورشیداحمد

قومی اداروں کی بحالی کیلئے انتظامی اصلاحات لاناہوں گی،خورشیداحمد

لاہور( خبرنگار) مزدور رہنما خورشیداحمد نے کہا ہے کہ قومی اداروں کی بحالی کیلئے انتظامی اصلاحات لاناہوں گی،حکومت کو کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کے تلخ تجربہ سے سبق سیکھتے ہوئے لیسکو سمیت دیگر بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری سے گریز کرنا چاہئے۔عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے سیکرٹری جنرل خورشیداحمد کا کہنا تھا کہملک کی تمام سیاسی جماعتیں فروعی اختلافات ختم کرکے قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے جمہوری نظام میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق اسلامی فلاحی مملکت کے مقاصد کی تکمیل کرائیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیسکو چیف قیصر زمان کا کہنا تھا کہ ہمیں ماہ رمضان المبارک کی رحمتوں سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگی اعلیٰ اخلاق اور تقوی پر بسر کرنی چاہئے اور واپڈا ملازمین کو عوام کی خدمت بطور عبادت سرانجام دینی چاہئے۔ انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل آئی اے رحمان ،جنرل مینجر (ہائیڈل) واپڈاسید بشیر احمد اورعابد حسن منٹو سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہکوئی معاشرہ محنت کشوں اور غریب عوام کے بنیادی حقوق کی سربلندی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ معاشرہ سے استحصال کے خاتمے اور ہر شہری و محنت کش کو اس کے اقتصادی وسماجی حقوق کی جدوجہد اْن کی مضبوط تنظیم سے ہی ممکن ہے۔ تقریب کے آخر میں ملک وملت کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

خورشیداحمد

مزید : صفحہ آخر