دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے،مشتاق احمد سکھیرا

دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے،مشتاق احمد سکھیرا

لا ہور (وقائع نگا ر خصو صی ) پنجاب پولیس کے جوان عوام کے تحفظ کے لئے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور جانوں کا نذرانہ دے کر صوبے میں دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے ،میں فیصل آباد پولیس کی ہمت اور جواں مردی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جن کی بر وقت کارروائی سے فیصل آباد شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے گذشتہ روز فیصل آباد میں دہشت گردوں کی بڑی کارروائی کو ناکام بنانے پر سی پی او فیصل آباد ، افضال احمد کوثر سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا۔آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ شہید اہلکار حسیب احمدکی تدفین کے لئے لواحقین کو فوری فنڈز جاری کریں اور زخمی کانسٹیبلوں کے علاج معالجے کے لئے تمام اخراجات فراہم کریں۔شہید حسیب نے بیوہ اور ایک بیٹے کو سوگوار چھوڑا ہے ۔اس کی نماز جنازہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد پولیس لائنز فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر