وزیراعظم پاکستان سٹیل ملز کو گیس منقطع کرنے کا نوٹس لیں، خورشید شاہ

وزیراعظم پاکستان سٹیل ملز کو گیس منقطع کرنے کا نوٹس لیں، خورشید شاہ

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ کر استدعا کی ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کو گیس منقطع کرنے کا نوٹس لیں اور سٹیل ملز کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان و گیس بحال کرائیں۔ منگل کو قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پاکستان سٹیل ملز کو گیس معطلی کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان سٹیل ملز سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے گیس کی معطلی سے ہزاروں خاندان متاثر ہوں گے۔ وزیراعظم سٹیل ملز کو گیس منقطع کرنے کا نوٹس لیں اور عوام اور ملک کے بہتر مفاد میں سٹیل ملز کی بحالی کیلئے فیصلہ کریں۔ اپوزیشن لیڈر نے خط میں استدعا کی کہ وزیراعظم سٹیل ملز کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کریں اور گیس بحال کریں۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ آخر