ایف سی کی مختلف کارروائیاں، ایک شرپسند ہلاک ،سمگلر سمیت10شرپسندگرفتار

ایف سی کی مختلف کارروائیاں، ایک شرپسند ہلاک ،سمگلر سمیت10شرپسندگرفتار

کوئٹہ(این این آئی) فرنٹیر کور بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران ایک شرپسند ہلاک جبکہ اسمگلر سمیت10شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو فرنٹیر کور بلوچستان نے پنجگور کے علاقے شپتان میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی آر اے کے دو شرپسندوں کو گرفتار کرلیا جبکہ دالبندین میں کارروائی کے دوران ایک اسمگلر کو گرفتار کرکے 20ہزار راؤنڈ ، 100ڈیٹونیٹر ،6ہینڈ گرنیڈ اور دو آئی ڈیز برآمد کرلیں جبکہ نوکچا پوسٹ پر ایف سی نے دو شرپسندوں کو گرفتار کرکے دو ایس ایم جیز اور چھ میگزین ،150راونڈ ، دو ہینڈ گرینڈ برآمد کرلئے اسی طرح تربت کے علاقے پیدارک میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف کا کمانڈ وارث ہلاک جبکہ اسکے دوساتھی زخمی ہوگئے ۔ایف سی نے پسنی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔

مزید : صفحہ آخر