پنجاب حکومت نے محکمہ آبپاشی کیلئے 50ارب روپے مختص کر دئیے

پنجاب حکومت نے محکمہ آبپاشی کیلئے 50ارب روپے مختص کر دئیے

لاہور(اقبال بھٹی) محکمہ آبپاشی کے شعبہ کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے 50ارب روپے سے زائد رقم مختص۔نہری ڈھانچے کی بہتری کیلئے میگا پراجیکٹس میں مختلف بیراجوں کی بحالی ۔پوٹھو ہار کے علاقے میں نئے سمال ڈیمز اور ٹیلوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنانا شامل ہے۔سیالکوٹ نارووال اور گوجرانوالہ کے اضلاع کو برساتی نالوں سے محفوظ رکھنے پر پانی کی روک تھام پر توجہ دی جائے گی۔حکومت پنجاب نے مالی سال 2015-16کے دوران آبپاشی کے شعبہ کیلئے50ارب سے زائد کی رقم مختص کی ہے تاکہ نہری ڈھانچے کی بہتری کیوجہ سے زراعت کو مزید استحکام حاصل ہو،محکمہ آبپاشی ذرائع کیمطابق رواں مالی سال کے دوران محکمہ مختلف میگا پراجیکٹس شروع کرے گا ان میں بیراجوں کے بحالی کے منصوبے بھی شامل ہیں ،مختلف بیراجوں کی بحالی ،پوٹھوہا ر کے علاقہ میں نئے منی ڈیمز کی تعمیر ،سیالکوٹ ،ناروال اور گوجرانوالہ کے اضلاع کو برساتی نالوں کی تباہ کاریوں سے بچانا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ ڈیرہ غازیخان میں پانی کی منیجمنٹ کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ پانی چوری کی روک تھام کو بھی بہتر بنانا اور نہری ڈھانچے کو بھی مزید بہتر بنایا جا نا شامل ہے تاکہ ٹیل پر بھی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : صفحہ آخر