پاکستان کو امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ملنے والی 36 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی

پاکستان کو امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ملنے والی 36 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ...

کراچی(این این آئی)پاکستان کو امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ملنے والی 36 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ملنے والی کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 36 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی ہے جس کیبعد پاکستان کے غیر ملکی ذخائربڑھ کر 19 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 36 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کولیشن سپورٹ فنڈ کی پہلی قسط ہے جب کہ پاکستان کو اس مد میں سال 2016 کے اختتام تک 1.5 ارب ڈالر ملیں گے۔

مزید : صفحہ آخر