صدر مملکت ممنون حسین نے سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کو ’’نشان امتیاز‘‘ عطا کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین نے سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر عشرت حسین کو ’’نشان امتیاز‘‘ عطا کرنے کی منظوری دی ہے۔ صدر نے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین کو تعلیمی شعبہ، اقتصادی ترقی اور سماجی اصلاحات کے میدان میں ملک کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں ’’نشان امتیاز‘‘ کا اعزاز دینے کے لئے کابینہ ڈویژن کی سمری پر وزیراعظم کی ایڈوائس کی منظوری دی۔