پاک بحریہ کا بلوچستان ، سندھ اور پنجاب میں ہنگامی سیلابی صورت حال میں اپنی تمام فیلڈ کمانڈز کو تیار رہنے کا حکم

پاک بحریہ کا بلوچستان ، سندھ اور پنجاب میں ہنگامی سیلابی صورت حال میں اپنی ...

کراچی (این این آئی) ملک میں موجودہ سیلابی اور ممکنہ ہنگامی صورت حال کے پیش نظرپاک بحریہ نے بلوچستان ، سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہنگامی سیلابی صورت حال میں فوری امدادی کاروائیوں کے لئے اپنی تمام فیلڈ کمانڈز کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔فلڈ ریلیف آپریشنز کی انجام دہی کے لئے لاہور، سجاول، اورماڑہ اور گوادر میں ریجنل ایمرجنسی ریسپانس سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔سول انتظامیہ کی مدد کے لئے ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں اور غوطہ خور ٹیموں کو خیرپور، گھوٹکی اور سکھر تعینات کیا جا چکا ہے۔مزید برآں، ضرورت پڑنے پر بدین اور حیدر آباد میں اضافی ٹیموں کو بھی بھیجا جائے گا۔متاثرین سیلاب کے لئے عطیات اور امدادی سامان جمع کرنے کے لئے اسلام آباد، کراچی اور اورماڑہ میں فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں۔پاکستان نیوی کی طرف سے چھ ٹن راشن بھی جمع کیا گیا ہے جسے چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان ایئر فورس کے سی 130طیارے کے ذریعے فی الفوربھیجنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر