محمودالر شید نے سیلاب کی صورتحال پر اسمبلی میں تحر یک التواء کارجمع کرادی
لاہور (نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے سیلاب کی تباہ کن صورتحال پر پنجاب اسمبلی میں تحر یک التواء کارجمع کرواتے ہوئے ایوان میں بحث کروانے کا مطالبہ کر دیا جبکہ اپوزیشن لیڈر نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخرکروانے کیلئے حکو مت کے الیکشن کمیشن کو لکھے جانیوالے خط پر بھی پنجاب اسمبلی کے ایوان میں احتجاج کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جانیوالی تحر یک التواء کا ر میں کہا ہے کہ پنجاب میں محکمہ موسمیات کی متعدد وارننگز کے باوجود حکو مت نے سیلاب کو روکنے اور کم سے کم نقصان کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے جسکی وجہ سے پنجاب میں سیلاب سے بہت زیادہ تباہی آئی ہے ، سیلا ب متا ثرین کے گھر اور فصلیں تبا ہ ہو گئی ہیں ما ل مویشوں کو بھی سیلا ب بہا کر لے گیا ہے اور ہزاروں لوگ بے یا رومد د گا ر کھلے آسما ن تلے پڑ ے ہو ئے ہیں اگر حکومت نے سیلا ب سے نمٹنے کیلئے حفا ظتی اقدامات کیے ہوتے تو نقصا نات کو یقیناًکم کیا جا سکتاہے ، حالانکہ بندوں، پشتو ں کو بنا نے یا مضبو ط کرنے کیلئے اربو ں روپے کا خرچ دکھایا جا تا ہے لیکن زمینی صورت حال یہ ہے کہ سیلا ب کی تبا ہ کا ریا ں جاری ہیں صوبہ پنجا ب عوام اور با لخصو ص سیلا ب سے متا ثرو ں لوگو ں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ حکومت پنجا ب سیلا ب سے بچنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر ے تاکہ آنے والے سالو ں میں سیلابی صورت حا ل سے نبرد آزما ہو اجاسکے اس لیے پنجاب اسمبلی میں اس ساری صورتحال پر بحث کروائی جائے۔ جبکہ میا ں محمود الرشید نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخرکروانے کیلئے حکو مت کے الیکشن کمیشن کو لکھے جانیوالے خط پر بھی پنجاب اسمبلی کے ایوان میں احتجاج کر نے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ (ن) لیگ کئی سالو ں سے حیلے بہانو ں سے بلدیا تی انتخابات نہیں کروا رہی اور اپنی شکست کے خوف سے بلدیاتی انتخابات کروانے سے خوفزدہ ہیں جسکی ہر فورم پر شدید مخالفت کی جائیگی
محمودالر شید