پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی فضا دیکھنا چاہتے ہیں ،امریکہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی فضا دیکھنا چاہتے ہیں ،امریکہ

 واشنگٹن(آن لائن) امر یکہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی فضا دیکھنا چاہتا ہے اور ہمیشہ اس بات کے حامی رہے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوں دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا امریکا ہمیشہ اس بات کا حامی رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوں۔ پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل کا حل خود تلاش کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان جان کربی نے کہا امریکا آزادی صحافت پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں بھی صحافیوں کو محفوظ فضا مہیا کی جائے جس میں وہ بلا خوف اپنے فرائض انجام دے سکیں۔جب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی سے معمول کی پریس بریفنگ میں وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی کے پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کے لیے امریکی کردار کے مطالبے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ پاک بھارت تنازعے کے حل کے لیے امریکی کردار سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان متعدد ایسے مسائل ہیں جنھیں حل ہونا چاہیے اور وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناو کم ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں

امریکہ

مزید : صفحہ آخر