کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہے،چودھری نثار ، ایم کیوایم سے زیادتی ہو رہی ہے،فاروق ستار

کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہے،چودھری نثار ، ایم کیوایم سے زیادتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے اور اس کا مقصد ایم کیوایم سمیت کسی جماعت کو دیوار سے لگانا نہیں بلکہ شہر میں امن کا قیام ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات میں کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ آپریشن پر ہر جماعت کے جائز تحفظات دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے تاہم رینجرز کی کارروائیاں قواعد وضوابط کے مطابق ہیں ٗ آپریشن میں رینجرز کا ساتھ دینا ملکی مفاد کا تقاضہ ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پرایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی ، کنور نوید جمیل اور بیرسٹر سیف سمیت دیگر ارکان نے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے سندھ بالخصوص کراچی آپریشن اور امن وامان اور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے کہا کہ آپریشن کے حامی ہیں مگر ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی بھی جماعت کے جائز تحفظات کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی تاہم ملکی مفاد کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں اس آپریشن میں رینجرز کا بھرپور ساتھ دیں۔

نثار،ستار

مزید :

صفحہ آخر -