کیا آپ کو معلوم ہے بحری جہازوں کو پہلی مرتبہ پانی میں کیسے اتارا جاتا ہے؟

کیا آپ کو معلوم ہے بحری جہازوں کو پہلی مرتبہ پانی میں کیسے اتارا جاتا ہے؟
 کیا آپ کو معلوم ہے بحری جہازوں کو پہلی مرتبہ پانی میں کیسے اتارا جاتا ہے؟

  

نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے سمندر میں بحری جہازوں کو چلتے ہوئے تو دیکھا ہوگا لیکن کیاآپ کو معلوم ہے کہ انہیں سمندر میں پہلی بار کیسے اتارا جاتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ انہیں کیسے پہلی بار پانی میں اتارا جاتا ہے۔انیسویں صدی کے وسط تک جہازوں کو سمندر میں اتارنے کے لئے پہلے اس کا عقبی حصہ پانی میں اتارا جاتا تھا لیکن جیسے جیسے ٹیکنالوجی میں ترقی ہوئی ویسے جہازوں کا سائز بڑا ہوتا گیا اور انہیں سمندر میں اتارنے کے لئے طریقہ کار بھی تبدیل ہوگیا۔دوسری جنگ عظیم کے وقت تک جہازوں کو سمندر میں اتارنے کے لئے سائیڈوں کااستعمال کیا جانے لگا۔اب تمام دنیامیں جہازوں کو سمندر میں اتارنے کے لئے یہی طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے۔جب جہازوں کو سمندر میں سائیڈوں کی جانب سے اتارا جاتا ہے توجہاز خطرناک طریقے سے ہچکولے کھانے لگتا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ ڈوب جائے گا لیکن چند لمحوں بعد یہ پانی میں سنبھل جاتا ہے اور بآسانی کھڑا ہوجاتا ہے۔زیر نظر تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جہاز کو ساحل کے قریب لانے کے لئے بڑے بڑے رولرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے بعد جہاز کو ایک ایسے پلیٹ فارم پر بلند کیا جاتا ہے جو اسے پھسلاتے ہوئے پانی میں لے جاتے ہیں اور جہاز سمندر یا دریا میں اتار دیا جاتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر