کیوبا کی بیرون ملک دورے پر گئی آدھی قومی ہاکی ٹیم غائب ہوگئی

کیوبا کی بیرون ملک دورے پر گئی آدھی قومی ہاکی ٹیم غائب ہوگئی
کیوبا کی بیرون ملک دورے پر گئی آدھی قومی ہاکی ٹیم غائب ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) ہمارے قومی کھیل ہاکی پر بہت برا وقت آچکا ہے لیکن خوش قسمتی سے ہماری حالت کیوبا سے بہت بہتر ہے کہ جس کی ہاکی ٹیم پر قیامت ہی گزرگئی۔پین امریکن گیمز میں شرکت کیلئے کیوبا کی 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ٹورنٹو پہنچی تھی کہ اس کے 8 کھلاڑی اپنی قومی ٹیم کولات مار کر امریکا کے ساتھ مل گئے۔ اس سانحے کے بعد کیوبا کی ٹیم کی کمر ہی ٹوٹ گئی اور ٹرینی ڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے ساتھ مقابلے میں 11 کی بجائے صرف آٹھ کھلاڑی میدان میں اترے، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ٹیم 13 کے مقابلے میں ایک گول بھی نہ کرپائی۔کیوبا میں کھلاڑیوں کی مالی مشکلات کے باعث ترقی یافتہ ممالک کی طرف فرار کا رجحان عام پایا جاتا ہے اور اس سے پہلے بھی بین الاقوامی مقابلوں کیلئے جانے والے کیوبن کھلاڑی اپنی ٹیم کو دغا دے کر غائب ہوچکے ہیں۔ یہ کھلاڑی امیر ممالک میں اچھی رقوم کے بدلے ان کی ٹیموں میں شامل ہوجاتے ہیں اور اپنی ٹیم کو عین مقابلے سے پہلے ادھ موا کرنے سے بالکل نہیں ہچکچاتے۔

مزید :

صفحہ آخر -