واٹس ایپ نے اپنی سروس اردو زبان میں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

واٹس ایپ نے اپنی سروس اردو زبان میں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
 واٹس ایپ نے اپنی سروس اردو زبان میں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنی سروس بہت جلد اردو زبان میں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ واٹس ایپ کے ٹرانسلیٹر ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کو اردو زبان میں تقریباً ٹرانسلیٹ کیا جا چکا ہے اور اب کچھ ہی کام باقی ہے جس کے مکمل ہوتے ہی اسے متعارف کرا دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا سروس واٹس ایپ کو پاکستان میں بھی انتہائی مقبولیت حاصل ہو چکی ہے اور نوجوان سمیت سمارٹ فون استعمال کرنے والا ہر صارف واٹس ایپ لازمی استعمال کرتا ہے تاہم پاکستان میں شرح خواندگی کم ہونے اور انگلش سے ناواقفیت کے باعث بہت سے لوگ اس ایپلی کیشن کیساتھ ساتھ دوسری سروسز استعمال کرنے میں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔واٹس ایپ نے پاکستان میں اپنی ایپلی کیشن کی مقبولیت کا اندازہ کرتے ہوئے اسے مزید صارف دوست بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب اسے جلد ہی قومی زبان اردو میں بھی پیش کر دیا جائے گا۔واٹس ایپ کے ٹرانسلیٹر ایڈمنسٹریٹر احسن سعید نے فیس بک پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 3 ماہ کے دوران شب و روز محنت کر کے اردو کو 18 ویں زبان بنا دیا ہے اور یہ اینڈرائڈ سمارٹ فونز پر واٹس ایپ کیلئے مکمل ترجمہ کی جا چکی ہے اور اب تھوڑا کام باقی رہ گیا ہے جس کے مکمل ہوتے ہی اس کا اردو ورڑن متعارف کرا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو ورڑن کے متعارف ہونے سے کم تعلیم یافتہ افراد بالخصوص دیہی افراد بھی واٹس ایپ سے مکمل استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

مزید : صفحہ آخر