پشاور میں 29پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کل ہو گئی ،انتخابی مواد عملے کے حوالے کر دیاگیا :محمد شعیب

پشاور میں 29پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کل ہو گئی ،انتخابی مواد عملے کے حوالے کر ...
پشاور میں 29پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کل ہو گئی ،انتخابی مواد عملے کے حوالے کر دیاگیا :محمد شعیب

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)ضلعی انتظامیہ کے ترجمان محمد شعیب نے کہاہے کہ پشاور میں 29پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کل ہو گی جس کیلئے انتخابی مواد عملے کے حوالے کر دیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق محمد شعیب کا کہناتھا کہ کل ری پولنگ میں 76ہزار ووٹرز اپنا حق راہ دہی استعمال کریں گے اور ری پولنگ کے موقع پر سخت سیکیورٹی پر انتظامات کیے گئے ہیں ،ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس ،لیویز اور آرمی کے جوان کے تعینات کیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام پولنگ سٹیشنز حساس جبکہ ارمڑ میانہ اور پایان انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں