برطانوی کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

برطانوی کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
برطانوی کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی دانش کنیریا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق درخواست بیرسٹر خواجہ نوید کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ دانش کنیریا کو عالمی کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی پر سزا ہو چکی ہے اس لیے ان کی پاکستان میں تمام پراپرٹی اور کاونٹس منجمند کیے جائیں اور دانش کنیریا سے 2لاکھ 92ہزار پاﺅنڈ جرمانے کی مد میں دلوائیں جائیں ۔

واضح رہے کہ مچ فکسنگ کے الزام میں دانش کنیریا کو آئی سی سی کی جانب سے تاحیات پابندی کا سامنا ہے اور وہ تاحیات کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں