پشاور میں 29پولنگ سٹیشن میں ری پولنگ ،دو دن کیلئے دفعہ 144نافذ

پشاور میں 29پولنگ سٹیشن میں ری پولنگ ،دو دن کیلئے دفعہ 144نافذ
پشاور میں 29پولنگ سٹیشن میں ری پولنگ ،دو دن کیلئے دفعہ 144نافذ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں29پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کے دورا ن امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے دو روز کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں دور روز کیلئے ڈبل سواری ،اسلحہ کی نمائش ،لاﺅڈ سپیکر کے استعمال اور افغان مہاجرین کے اندرون شہر داخلے پر پابندی ہو عائد ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پشاور کے کئی پولنگ سٹیشنز میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں جس کے باعث الیکشن کمیشن نے ان پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کروانے کا فیصلہ کیاجو کہ کل ہو گی ۔

مزید : پشاور