سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری‘903 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری‘903 افراد کو محفوظ ...
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری‘903 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران 903 افراد کوہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا اور سیلاب متاثرین میں 59 ٹن راشن تقسیم کیا گیا۔پاک فوج کے ادارے تعلقات عامہ کے مطابق چترال اسکاﺅٹ ہسپتال میں آرمی میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا جہاں میڈیکل کیمپ میں 1178 افراد کا معائنہ کیا گیا اور متاثرین میں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سیلاب متاثرین میںپینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ رشین‘ بونی اور گلگت بلتستان کی شاہراہوں کوکھول دیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ڈبلیو او سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی مرمت کا کام کر رہا ہے۔ اسی طرح لیہ میں بھی 290 خوراک کے تھیلے تقسیم کئے گئے اور میڈیکل کیمپوں میں 2173 افراد کا فری میڈیکل چیک اپ کیا گیاگھوٹکی میں 560 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیااور راجن پور میں کوٹ مٹھن کے مقام پر آرمی میڈیکل کیمپ لگا دیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی -