کراچی سے 13دوست شادی کیلئے حیدرآباد کیلئے نکلے لیکن راستے میں ہی لاپتہ ،اہل خانہ سراپا احتجا ج

کراچی سے 13دوست شادی کیلئے حیدرآباد کیلئے نکلے لیکن راستے میں ہی لاپتہ ،اہل ...
کراچی سے 13دوست شادی کیلئے حیدرآباد کیلئے نکلے لیکن راستے میں ہی لاپتہ ،اہل خانہ سراپا احتجا ج

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے حیدرآباد جانے والے 13دوست راستے میں لاپتہ ہوگئے ہیں اور ان کے اہل خانہ کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں سراپا احتجاج ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے رہائشی 13دوست گزشتہ روز شادی میں شرکت کیلئے کراچی سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہو ئے لیکن وہ راستے میں لاپتہ ہو گئے جس پر اہل خانہ سمیت علاقہ مکین گلستان جوہر میں سراپا احتجاج ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ ان کے بچوں کو جلد از جلد تلاش کیا جائے لیکن حکومت کی جانب سے انہیں کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی ہے۔

وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ا س واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے پولیس ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سینپ چیکنگ کرے اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدام کرے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں