سیلاب سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں‘سیلاب زیادہ پانی لے آتا تو ہم کیا کر سکتے تھے‘وزیراعلیٰ سندھ

سیلاب سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں‘سیلاب زیادہ پانی لے آتا تو ہم کیا ...
سیلاب سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں‘سیلاب زیادہ پانی لے آتا تو ہم کیا کر سکتے تھے‘وزیراعلیٰ سندھ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

خیرپور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے حکومت سیلاب سے نمٹنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے اور سیلاب متاثرین میں خیمہ بستیاں اور ٹینٹ پہلے ہی تقسیم کر دیئے ہیںانہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریا بادشاہ ہے اگر زیادہ پانی لے آتا تو ہم کیا کرسکتے تھے انہوں نے کہا سندھ میں سیلاب سے بچاﺅ کیلئے بند تعمیر کئے گئے ہیں اور کسی بھی بند کو کوئی خطرہ نہیں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سیلاب متاثرین سے ملاقات کیلئے خیرپور پہنچے تو متاثرین نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر احتجاج کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کے دورے سے قبل خیرپور میں نہ کوئی میڈیکل کیمپ تھا اور نہ کشتی ۔وزیراعلیٰ کی آمد پر جانوروں کا ہسپتال بھی قائم کر دیا گیا ۔

مزید : خیرپور