سلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے ،اپوزیشن کی تمام سفارشات منظور ہیں :چوہدری نثار

سلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے ،اپوزیشن کی تمام ...
سلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے ،اپوزیشن کی تمام سفارشات منظور ہیں :چوہدری نثار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات پر اپوزیشن جماعتوںکی تمام سفارشات منظور ہیں اور انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہی ہوں گے ۔

قومی اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات کا بل 2015متفقہ رائے سے منظور کرلیا گیاہے جس کے مطابق دارلحکومت میں انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے ۔قومی اسمبلی  میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اسلا م آباد میں بلدیاتی انتخابات کا ڈھانچہ موجود نہ ہو ،دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے اور بل پر سینٹ میں اپوزیشن کی تمام سفارشات منظور ہیں ۔

چوہدری نثار کا کہناتھا کہ بلدیاتی انتخابات ملک کی ضرورت ہیں اور دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تمام سیاسی جماعتوں کی بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسل لیگ ن چار دفعہ اقتدار میں آئی ہے اور چاروں دفعہ بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں اور دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاب پہلی دفعہ ہونے جارہاہے ۔

قومی اسمبلی میں منظور کیے جانے والے بل کے مطابق یوتھ کی سیٹ کیلئے 25 سال سےکم عمر انتخاب میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہو گا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں