این ایس اے کا امریکی شہریوں کو ٹیلی فون جاسوسی بند کرنے کا اعلان

این ایس اے کا امریکی شہریوں کو ٹیلی فون جاسوسی بند کرنے کا اعلان
این ایس اے کا امریکی شہریوں کو ٹیلی فون جاسوسی بند کرنے کا اعلان

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے نومبر سے ٹیلی فون جاسوسی کا متنازع پروگرام بند کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کے اپنے ایک بیان میں کہ ٹیلی فون جاسوسی کا پروگرام جتنا جلد ممکن ہو بند کردیں گے تاہم عدالتی مقاصد کے لئے ٹیلیفون کالز کا ریکارڈ رکھا جائے گا، شہریوں کی جاسوسی کا یہ پروگرام این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کے انکشافات کے بعد منظر عام پر آیا تھا جس کے بعد امریکی کانگریس نے جون میں ٹیلی فون جاسوسی کا پروگرام ختم کرنے کا بل پاس کیا تھا۔ این ایس اے ڈائریکٹر کے مطابق بل کی قانونی پہلوﺅں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام 29 نومبر کو روک دیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی