منہاج القرآن کے دفتر پر دھاوا، توڑ پھوڑ، طاہرالقادری کی فلیکس نذر آتش

منہاج القرآن کے دفتر پر دھاوا، توڑ پھوڑ، طاہرالقادری کی فلیکس نذر آتش
 منہاج القرآن کے دفتر پر دھاوا، توڑ پھوڑ، طاہرالقادری کی فلیکس نذر آتش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

حافظ آ باد (ویب ڈیسک) گجیانہ بھٹیاں میں مسلم لیگ ن کے سابقہ ناظم کا ساتھیوں سمیت تحریک منہاج القرآن کے دفتر پر دھاوا، توڑ پھوڑ اور پتھراﺅ کیا، طاہرا لقادری کی تمام فلیکس اتار کر جلا ڈالیں۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں گجیانہ بھٹیاں میں مسلم لیگ ن کے سابقہ ناظم طارق محمود بھٹی نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مقامی تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ دفتر کے تالے توڑے اور پتھراﺅ کیا  جبکہ سابقہ ناظم طارق بھٹی نے تحریک منہاج القرآن کے قائد کی تمام فلیکس اتار کر پھاڑ اور ان کو آگ لگادی۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی تحریک نہاج القرآن کے کارکن مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا ۔

تحصیل ناظم حاجی طارق محمود عاجز، صوفی طفیل قادری، اکمل شہزاد چیمہ، محمد شفیق مغل، امجد علی قادری، شکیل احمد اعوان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے، عدم کارروائی پر تحریک منہاج القرآن نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔

مزید : حافظ آباد