کرینہ کپور نے تین خانز سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کردیا

کرینہ کپور نے تین خانز سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کردیا
کرینہ کپور نے تین خانز سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کردیا

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے فلم انڈسٹری کے تینوں مایہ ناز ادکاروں خانز کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف کیاہے جس کامطلب ہے کہ کرینہ کپورتینوں خانز کے ساتھ کام کرتے ہوئے خود کو پرسکون محسوس نہیں کرتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور نے بھارتی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ تینوں خانز ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہیں لیکن ان میں ایک چیز یکساں ہے کہ ان تینوں خانز کے ساتھ کام کرنا ایسے ہی ہے  جیسے باکسنگ رنگ میں رہنا جہاں ہر وقت ہوشیار رہنا پڑتاہے ۔

کرینہ کپور کاکہناتھا کہ سلمان خان انتہائی پرسکون رہنے والے انسان ہیں اور عامر خان بھی پرسکون رہتے ہیں لیکن وہ ہروقت کسی بھی کام کیلئے تیار رہتے ہیں، شارخ خان ہر وقت اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش میں رہتے ہیں اور  وہ ہر کام بغیر تیاری کے کرتے ہیں ،شاہ رخ خان بہت زیادہ پر جوش انسان ہیں اس لیے ان کیلئے پر سکون رہنا مشکل ہے ۔

کرینہ کپوران خوش قسمت بالی ووڈ اداکارا ﺅں میں سے ایک ہیں جنہیں تینوں خانوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے اور وہ ان تینوں کو کافی قریب سے بھی جانتی ہیں ،اداکارہ کو  لگتاہے کہ خانز کے ساتھ شہرت کو پانا ایسا ہی ہے جیسا کہ باکسنگ رنگ میں سے گزرناہے ۔

مزید : تفریح