غازی عبدالرشید قتل کیس‘سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

غازی عبدالرشید قتل کیس‘سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ...
غازی عبدالرشید قتل کیس‘سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق ماتحت عدالت نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے جس پر پرویز مشرف نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔سابق صدر کے وکلا ءنے موقف اختیار کیا تھا کہ سابق صدر بیمار ہیں اورڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو سفر سے منع کر رکھا ہے اس لئے سابق صدر کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ماتحت عدالت کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے کہا ٹرائل کورٹ میڈیکل رپورٹ کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے۔

مزید :

اسلام آباد -