بارشیں و سیلاب‘ سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھادی گئیں

بارشیں و سیلاب‘ سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھادی گئیں
بارشیں و سیلاب‘ سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھادی گئیں

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے  موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کی سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کی تھی , اس سمری میں چھٹیوں میں 10 دن اضافہ کی سفارش کی گئی تھی ۔

صوبے بھر میں سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سمری منظور کرلی گئی اور چھٹیوں میں 10روز کا اضافہ کردیاگیا جس کے بعد اب تعلیمی ادارے تین اگست کی بجائے 12 اگست کو کھلیں گے ۔ 

مزید : کراچی