دبئی کے حاکم الشیخ محمد بن راشد المکتوم کی ناقابل یقین تصویر، چینی وفد کیلئے جنگل میں خود کھانا بنایا

دبئی کے حاکم الشیخ محمد بن راشد المکتوم کی ناقابل یقین تصویر، چینی وفد کیلئے ...
دبئی کے حاکم الشیخ محمد بن راشد المکتوم کی ناقابل یقین تصویر، چینی وفد کیلئے جنگل میں خود کھانا بنایا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمومی طورپر حکمران محل سے باہر کہیں بھی جائیں تو اپنے ’لشکر‘ کے ہمراہ جاتے ہیں جودن رات خدمت میں لگے رہتے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی عاجزی اور انکساری ملاحظہ کیجیے کہ ایک سیاحتی دورے کے دوران وہ اپنے چینی مہمانوں کے لیے اپنے ہاتھوں سے کھانا تیار کررہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق فطرت پسند الشیخ آل مکتوم حال ہی میں ایک جنگلی علاقے کی سیر کے لیے گئے جہاں ان کے ہمراہ ان کی بیٹی اور چین کا ایک وفد بھی تھا،اس وفد کے لیے انہوں نے کھانا خود اپنے ہاتھوں سے تیار کیاجس کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئرکردی گئی ۔ اپنے ٹوئٹراکاﺅنٹ پرانہوں نے لکھا کہ دوستوں کے لیے کھانا خاص اہتمام سے تیار کیا جانا چاہیے، دوستوں کے لیے کھانا بناتے ہوئے بہت مزہ آتا ہے اور بہت خوشی ہوتی ہے۔

تواضع اور منکسرالمزاجی الشیخ راشد کی شخصیت کا حصہ ہے لیکن وہ سیروسیاحت، قدرتی مقامات سیر اور شکار بھی حد درجہ شوقین ہیں، اکثر شکار اور سیاحت کے دوروں کے دوران لی گئی تصاویرشیئرکرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں لکھاکہ شکار کے لیے صحراءیا جنگ میں جانے کے بعد میرا معمول یہ ہوتا ہے کہ علی الصبح اٹھوں اور قدرت کی رنگینیوں کا نظارہ کروں کیونکہ قدرت کی ان رنگارنگ خوبصورتیوں میں میرے لیے زندگی کا سامان ہوتا ہے،اپنے حالیہ ایک سفاری دورے میں صاف اور قدرتی ماحول میں رہتے ہوئے چینی وفدکے ساتھ اہم اجلاس کیے بلکہ کھانا بھی اپنے ہاتھ سے بنا کرانہیں کھلایا۔

مزید : بین الاقوامی