ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری‘عدالت کا گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف ملک بھر میں پاک فوج کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر شہریوں کی جانب سے سینکڑوں مقدمات درج کرائے گئے تھے اس حوالے سے گلگت کے تھانوں میں 9 مقدمات درج تھے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔