کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 52 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں52 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست کی گئی تھی جس پر نیپرا نے فیصلہ سنا دیا اور کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 52 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ٹیرف میں کمی کی منظوری مارچ 2015 ءکے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی اور اس کا اطلاق یکم اگست کے بلوں پر ہو گا۔