قومی کرکٹ ٹیم ستمبر میں زمبابوے کا دورہ کریگی‘معاملات طے پا گئے

قومی کرکٹ ٹیم ستمبر میں زمبابوے کا دورہ کریگی‘معاملات طے پا گئے
قومی کرکٹ ٹیم ستمبر میں زمبابوے کا دورہ کریگی‘معاملات طے پا گئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے کے معاملات طے پا گیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیم ستمبر کے آخری ہفتے میں دورہ زمبابوے پر روانہ ہو گی اس دوران پاکستان زمبابوے کے ساتھ 2ٹی ٹوینٹی میچز اور 3ون ڈے میچز کی سریز کھیلے گا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کیلئے زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ سہہ فریقی سیریز کھیلنی تھی لیکن پاکستان سری لنکا کو سیریز میں شکست دے کر کوالیفائی کر گیا ہے جس کے باعث سہہ فریقی سیریز نہیں ہو سکی تاہم پاکستان ٹیم  زمبابوے کے ساتھ میچ کھیلنے کیلئے ستمبر کے آخری ہفتے میں زمبابوے کا دورہ کرے گی ۔

مزید : کھیل