پی ٹی آئی اعلیٰ عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم بند کرے‘پرویز رشید
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے معافی کے باوجودسبق نہیں سیکھا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر مہم کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اعلیٰ عدلیہ کیخلاف مہم بند کرے۔وفاقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پہلے بھی شرمناک جیسے الفاظ پر معافی مانگ چکی ہے انہوں نے کہا تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ آئے تو عدلیہ اچھی اگرمخالف فیصلہ آ جائے تو عدلیہ بری ہو جاتی ہے۔