ایس ای سی پی نے میر خلیل الرحمان فاﺅنڈیشن سمیت100این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دیئے

ایس ای سی پی نے میر خلیل الرحمان فاﺅنڈیشن سمیت100این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر ...
ایس ای سی پی نے میر خلیل الرحمان فاﺅنڈیشن سمیت100این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دیئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے 100این جی اوز سمیت میر خلیل الرحمان فاﺅنڈیشن کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایس ای سی پی نے گالف کلب اور کراچی پریس کلب ،میر خلیل الرحمان فاﺅنڈیشن سمیت 100این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں ۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ملک میں مبینہ طور پر ملکی سلامتی کیخلاف کام کر رہی این جی اوز کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیاہے اور ملک میں کسی بھی صورت غیر لائسنس شدہ این جی او کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسی سلسلے میں ایس ای سی پی نے 100سے زائد این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں