وارد نے صارفین کیلئے زبردست آفر متعارف کرا دی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف LTE نیٹ ورک وارد نے اپنے صارفین کیلئے نہایت شاندار آفر متعارف کرا دی ہے جس کے تحت صرف 50 روپے کے عوض ڈھیروں منٹس، ایس ایم ایس اور 500 ایم بی وارد ایل ٹی ای انٹرنیٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وارد نے "3Day Bundle " نامی نئی آفر متعارف کرا دی ہے۔ اس آفر کے تحت صارفین صرف 50 روپے کے عوض 500 وارد منٹس، 500 ایل ٹی ای انٹرنیٹ ایم بیز ، 500 ایس ایم ایس اور 30 منٹس کسی بھی دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے کیلئے حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ آفر تمام پری پیڈ کمرشل پیکیجز استعمال کرنے والے صارفین کیلئے مہیا کر دی گئی ہے جو اپنی وارد ایل ٹی ای سم پر *99*1# ڈائل کر کے یہ آفر ایکٹویٹ کر سکتے ہیں۔
وارد کی اس آفر کیلئے مندرجہ ذیل شرائط و ضوابط لاگو ہیں۔
آفر حاصل کرنے کیلئے *99*1#ڈائل کریں جبکہ آفر ختم کرنے کیلئے *99*2# ڈائل کریں۔ چارجز 1 روپیہ علاوہ ٹیکس لاگو ہوں گے
اس آفر کے تحت حاصل کردہ انٹرنیٹ ایم بیز LTE اور 2G دونوں پر ہی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
اس آفر کی معیاد صرف 3 دن کیلئے ہے جس کے بعد اس کی دوبارہ تجدید ہو گی تاہم اس آفر کو ڈی ایکٹویٹ کرنے کیلئے *99*2# ڈائل کیا جا سکتا ہے۔
پیکیج کی تبدیلی کی صورت میں حاصل کردہ فری منٹس، انٹریٹ ایم بیز اور ایس ایم ایس ضائع نہیں ہوں گے۔
صارف استعمال شدہ اور بچ جانے والے فری منٹس، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ ایم بیز کے بارے میں جاننے کیلئے *200*515# ڈائل کریں۔