مصر میں فرنیچر کی فیکٹری میں آتشزدگی ، 25ورکرجاں بحق

مصر میں فرنیچر کی فیکٹری میں آتشزدگی ، 25ورکرجاں بحق
مصر میں فرنیچر کی فیکٹری میں آتشزدگی ، 25ورکرجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصرکے دارلحکومت قاہرہ کے مشرقی علاقے میں موجود فیکٹری میں آتشزدگی سے 25ورکرجاں بحق اور 22زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نواحی علاقے ابورمیں واقع فیکٹری میں فرنیچر کا کام ہوتاتھا جہاں بائیس افراد دھویں یا آتشزدگی سے متاثر ہوئے ۔ریسکیوذرائع کے مطابق ایک گیس سلنڈر کو لفٹ کے ذریعے لایاجارہاتھاکہ وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ۔
بتایاگیاہے کہ فیکٹری کے پاس سرکاری سیفٹی سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھا اور بیس سے زائد گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔