پنجاب بھر میں رہائشی مکانوں میں سکول کھولنے پر پابندی عائد

پنجاب بھر میں رہائشی مکانوں میں سکول کھولنے پر پابندی عائد
 پنجاب بھر میں رہائشی مکانوں میں سکول کھولنے پر پابندی عائد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (آن لائن) پنجاب بھر میںرہائشی مکانوں میں پرائیویٹ سکول کھولنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سے وابستہ سینئر ماہر تعلیم نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں رہائشی مکانوں میں سکول کھولنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اب کوئی بھی پرائیویٹ سکول اس وقت تک رجسٹر نہیں ہوگا جب تک وہ سکول کی مطلوبہ سہولیات مہیا نہیں کرے گا۔

حکومت کی طرف سے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکول کی رجسٹریشن کےلئے تمام لوازمات کی موقع پر چیکنگ کرے اور متعلقہ سہولیات فراہم نہ کرنیوالے اداروں کی رجسٹریشن نہ کی جائے۔

مزید : لاہور