ملک میں سیاسی دہشت گرد بھی موجود ہیں جنہوں نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے : سراج الحق

ملک میں سیاسی دہشت گرد بھی موجود ہیں جنہوں نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے : ...
ملک میں سیاسی دہشت گرد بھی موجود ہیں جنہوں نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے : سراج الحق

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں صرف مسلح نہیں بلکہ سیاسی دہشت گرد بھی موجود ہیں جنہوں نے 18 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت 23 ڈیم بنا رہا ہے جس سے پاکستان کا پانی بند ہو جائے گا ۔ وفاقی حکومت نے ڈیموں کے لیے ایک پیسہ نہیں رکھا لیکن ان کا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں کم سے کم 100 ڈیم بنائے جائیں ۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کالا باغ ڈیم نہیں بنانا چاہتے تو بھاشا ڈیم بنا دیں تاکہ پانی سے کوئی فائدہ لیا جا سکے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں