فلمسٹار میرا کا کیپٹن نوید سے جھگڑا، سکون آور ادویات کا استعمال شروع کردیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)فلمسٹا ر میرا نے اپنے مبینہ منگیتر کیپٹن نوید سے جھگڑے کے بعد سکون آور ادویات کا استعمال شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کی کیپٹن نوید سے فون پر کسی بات پر توں تکرار شرو ع ہوگئی جو بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی شکل اختیار کرگئی اورغصے میں آکر کیپٹن نوید نے اپنا فون بندکردیا جس سے دل برادشتہ ہوکر اداکارہ میرا نے سکو ن آور ادویات کااستعمال شروع کردیا ہے اور اپنا زیادہ تر وقت سوکر گزاررہی ہیں۔
اس حوالے سے ان کے مینیجر سہیل راشدسے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔