سابق نگران وزیر اعلیٰ میاں افضل حیات کے گھر ڈکیتی ، ڈاکو لاکھوں کا سامان لے اڑے
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے سابق نگران وزیر اعلیٰ میاں افضل حیات کے گھر پر ڈکیتی کی واردات ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کیولری گراﺅنڈ کی گلی نمبر 7 میں میں واقع سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات کے گھر میں 4 ڈاکو داخل ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکوﺅں نے سابق نگران وزیر اعلیٰ کے گھر پر واردات کے دوران لاکھوں روپے کا قیمتی سامان ، نقد اور طلائی زیورات چوری کیے جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوﺅں کی تلاش جاری ہے اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا ۔ یاد رہے میاں افضل حیات 1997 ءمیں پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں ۔