تحریک انصاف اراکین ڈی سیٹ تحاریک کے حوالے سے وزیر اعظم نے 4 رکنی کمیٹی بنا دی

تحریک انصاف اراکین ڈی سیٹ تحاریک کے حوالے سے وزیر اعظم نے 4 رکنی کمیٹی بنا دی
تحریک انصاف اراکین ڈی سیٹ تحاریک کے حوالے سے وزیر اعظم نے 4 رکنی کمیٹی بنا دی

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 4 رکنی کمیٹی اسحاق ڈار ، پرویز رشید ، خواجہ سعد رفیق اور عرفان صدیقی پر مشتمل ہے جو تحریک انصاف کے خلاف جے یو آئی اور ایم کیو ایم کو تحاریک واپس لینے پر آمادہ کریں گے ۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر چاروں اراکین جے یو آئی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات کریں گے اور انہیں منانے کی کوشش کی جائے گی کہ وہ تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لے لیں ۔ واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے خود بھی جے یو آئی اور ایم کیو ایم کو تحاریک واپس لینے کا مشورہ دیا تھا ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں