پاک زمبابوے سیریز ، زمبابوے کرکٹ بورڈ نے بھی تصدیق کر دی

پاک زمبابوے سیریز ، زمبابوے کرکٹ بورڈ نے بھی تصدیق کر دی
پاک زمبابوے سیریز ، زمبابوے کرکٹ بورڈ نے بھی تصدیق کر دی

  

ہرارے ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد زمبابوے نے بھی پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کی تصدیق کر دی ہے ۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم رواں سال 24 ستمبر سے 5 اکتوبر تک زمبابوے کا دورہ کرے گی ۔ دونوں ممالک کے درمیان ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے زمبابوے کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 26 سے 30 ستمبر تک 2 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز یکم سے 5اکتوبر تک کھیلی جائے گی ۔

مزید : کھیل