چند مردوں کی چھاتی پر بال کیوں نہیں ہوتے؟ بالآخر اہم ترین وجہ سامنے آگئی

چند مردوں کی چھاتی پر بال کیوں نہیں ہوتے؟ بالآخر اہم ترین وجہ سامنے آگئی
چند مردوں کی چھاتی پر بال کیوں نہیں ہوتے؟ بالآخر اہم ترین وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) اکثر مردوں کی چھاتی پر بال بکثرت نظر آتے ہیں لیکن کچھ مردوں میں یہ بال بہت کم یا پھر نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں، اور سٹیٹ گورنمنٹ آف وکٹوریا Better Health Channel کے مطابق مردوں کی چھاتی پر بال بہت کم یا نہ ہونے کی وجہ اینڈروجن ہارمونز کی کمی ہے۔ اینڈروجن مردانہ ہارمونز کیلئے مجموعی طور پر استعمال ہونے والا نام ہے، یعنی اس سے مراد متعدد ایسے ہارمون ہیں جو مردانہ خصوصیات پیدا کرتے ہیں اور ان میں ٹیسٹاسٹیرون اور اینڈراسٹیرون نمایاں ترین ہیں۔

مزید پڑھیں:چھاتی کے بال ہوائی جہاز کے مسافر کی موت کا سبب بن گئے
ماہرین کا کہنا ہے کہ مردانہ جنسی ہارمون کی کمی کی وجہ سے جسم کے مخصوص حصوں پر بال اگنا ممکن نہیں رہتا یا بہت کم بال اگتے ہیں۔ سب سے نمایاں جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی کمی کے باعث جہاں ثانوی مردانہ خصوصیات کی نمومتاثر ہوتی ہے وہیں چھاتی پر بالوں کی مقدار بھی متاثر ہوتی ہے۔ طبی ماہرین ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کی کمی کو سائنسی زبان میں hypogonadism کہتے ہیں اور اس مسئلے کی وجہ سے چھاتی کے بال کم ہونے کے علاوہ مسلسل تھکاوٹ اور جنسی تحریک میں کمی جیسے مسائل بھی نظر آتے ہیں۔ چھاتی پر بالوں کا نہ ہونا یا کم ہونا جینیاتی مسائل یا کچھ ادویات کے استعمال کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے، لہٰذا اس مسئلے کو صرف مردانہ ہارمونز کے ساتھ منسلک نہیں کیا جاسکتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -