سیلاب کی وجہ سے پورے صوبے میں الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں: سراج الحق

سیلاب کی وجہ سے پورے صوبے میں الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں: سراج الحق
سیلاب کی وجہ سے پورے صوبے میں الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں: سراج الحق

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پورے صوبے میں الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، اسلام آباد کے پڑوس راولپنڈی میں بھی امن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں الیکشن ملتوی کرنا چاہئے تھے نا کہ پورے صوبے میں ہی ملتوی کر دیئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کہا ہے کہ آپس میں بڑنے کے بجائے بدامنی کے خلاف لڑتے ہیں۔ آج فاٹا اور بلوچستان میں امن نہیں ہے بلکہ وفاقی دارالحکومت کے پڑوس میں موجود شہر راولپنڈی میں بھی امن نہیںہے۔ ایک سوال کے جواب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید : کراچی