تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کافیصلہ

تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کافیصلہ
تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کافیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ چیئرمین عمران خان نے حامد خان کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے اراکین پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے اہم رہنماءحامد خان نے عمران خان سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے حامد خان کے تمام تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید : لاہور