ایم کیو ایم کارکنان لاپتہ ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ نوٹس لیں : وسیم اختر

ایم کیو ایم کارکنان لاپتہ ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ نوٹس لیں : ...
ایم کیو ایم کارکنان لاپتہ ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ نوٹس لیں : وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءوسیم اختر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے 12 کارکنان شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے کراچی سے حیدرآباد روانہ ہوئے تھے کہ لاپتہ ہو گئے ہیں ، اس معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نوٹس لیں ۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف 1992 ءوالا آپریشن دہرایا جا رہا ہے اس لیے وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کارکنوں کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور انہیں بازیاب کروایا جائے ۔ متحدہ کے رہنماءکا کہنا تھا کہ آج لاپتہ ہونے والوں میں ایم کیو ایم کے 4 کارکنان اور 8 ہمدرد شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے سڑکوں اور ایوان میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور وہ اپنی پارٹی پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے ۔

مزید :

کراچی -