قطر ائیرویز نے پاکستانیوں کو خوش کردیا، زبردست سہولت متعارف کروادی
دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر ائیرویز کی طرف سے سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد سے دنیا کے 140 سے زائد بڑے شہروں کیلئے روزانہ پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ائیرلائن کی ویب سائٹ کے مطابق نئی پروازوں کا آغاز سیالکوٹ سے 16 جولائی کو اور ملتان سے 17 جولائی کو ہوچکا ہے، جبکہ فیصل آباد سے نئی سروس کا آگاز یکم اگست سے ہوگا۔
یہ پروازیں براستہ دوحہ دنیا بھر کے شہروں کیلئے روانہ ہوں گی اور ائیرلائن کا کہنا ہے کہ دوحہ میں نیو حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا تجربہ بھی مسافروں کیلئے یادگار رہے گا۔ تینوں شہروں کیلئے پروازوں کا شیڈول اور اکانومی کلاس کرائے (بشمول ٹیکس) کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
تمام تر تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔۔۔