متحدہ عرب امارات میں سعودی شہری کے خلاف ایسا مقدمہ درج ہوگیا جو آج تک ملک کی تاریخ میں نہ ہوا تھا

متحدہ عرب امارات میں سعودی شہری کے خلاف ایسا مقدمہ درج ہوگیا جو آج تک ملک کی ...
متحدہ عرب امارات میں سعودی شہری کے خلاف ایسا مقدمہ درج ہوگیا جو آج تک ملک کی تاریخ میں نہ ہوا تھا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں نفرت انگیز تقاریر کے خلاف متعارف کروائے گئے نئے قانون کا پہلا شکار ایک مشہور اور متنازعہ سعودی مصنف بن گئے ہیں، جن کے خلاف دبئی کے سینئر ترین سیکیورٹی افسر کی طرف سے شکایت درج کروائی گئی۔

دبئی میں شعبہ عمومی سلامتی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل داہی خلفان بن تمیم کا کہنا ہے کہ سعودی مصنف ڈاکٹر محمد الحدیف اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کے خلاف نفرت اور عدم برداشت کا پرچار کررہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں اینٹی ڈسکریمی نیشن قانون کا اعلان صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے گزشتہ ہفتے کیا تھا اور آئندہ ہفتوں کے دوران اس کا اطلاق شروع ہوجائے گا۔

الحدیف، جن کے ٹویٹر پر تقریباً 5 لاکھ فالوورز ہیں، یمنی باغیوں کے خلاف بنائے گئے اتحاد میں متحدہ عرب امارات کے کردار کے خلاف ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ سال الحدیف کی طرف سے مصری تنظیم اخوان المسلمون کی حمایت اور صدر مرسی کی بحالی کے مطالبے پر سعودی حکام کی طرف سے ان کے ٹوئٹر استعمال کرنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس